روس کے یوکرین پر مکمل اور غیرقانونی حملے کو ایک سال ہونے کو ہے اور یوکرینی ابھی تک ناقابل شکست، بغیر جھکے اور ہار مانے بغیر ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔
روس کا حملہ شروع ہونے سے ایک دن بعد 25 فروری 2022 کو یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کیف، یوکرین کی سڑکوں پر نکلے اور کہا کہ “صدر یہاں ہے۔ ہم سب یہاں ہیں۔ ہمارے فوجی جوان یہاں ہیں۔”
گو کہ روس کی غیرقانونی جنگ شہریوں کے زخمی ہونے یا اُن کی اموات کا سبب بن رہی ہے اور اس نے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے تاہم یہ جنگ یوکرین کے عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکی۔ یوکرین کی فوج میں خدمات انجام دینے والی ایرینا سرجیویوا کہتی ہیں کہ “میں جنگ جیتنا، گھر واپس آنا، اپنے دوستوں، خاندان والوں کو گلے لگانا، سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ [جنگ] ختم ہو چکی ہے اور میں اپنے سویلین پیشے کی طرف لوٹ رہی ہوں۔” اس وقت یوکرین کی فوج میں تقریباً 60,000 خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں۔
فروری 2024 کے حملے سے پہلے اور بعد کی یوکرینی شہریوں کی تصاویر کا باہمی تعامل کا ایک مجموعہ دیکھیے۔ اگرچہ اِن تصاویر میں ایک شخص کو ایک بار ہی دکھایا گیا ہے تاہم ممکن ہے کہ دیکھنے والوں کو محسوس ہو کہ ایک شخص کو دوبار دکھایا گیا ہے۔