سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بائیڈن کا یوکرینیوں کے عزم کو سلام

صدر بائیڈن نے یوکرین کے عوام کے حوصلے کو سراہتے ہوئے اُن کی  روس کی جارحیت کی جنگ کے خلاف جدوجہد میں امریکی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

کانگریس سے اپنے پہلے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بائیڈن نے یکم مارچ کو امریکہ اور جمہوری اتحادیوں کے یوکرین کے ساتھ متحد ہونے کو اجاگر کیا۔

 تصویری خاکے میں جو بائیڈن کے پس منظر میں پرچم اور تحریر دکھائی دے رہے ہیں (Graphic: State Dept./M. Gregory. Photo: © Saul Loeb/AP Images)
(State Dept./M. Gregory)

انہوں نے کہا، “ہم نے اپنی پوری تاریخ میں ایک سبق سیکھا ہے۔ جب آمروں کو اپنی جارحیت کی قیمت نہیں چکانا پڑتی تو وہ مزید افراتفری پیدا کرتے ہیں۔ وہ اپنی روش پر گامزن رہتے ہیں۔ ایسے میں امریکہ اور دنیا کے لیے ان سے پہنچنے والے نقصانات اور خطرات میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔”

صدر نے کہا کہ ولاڈیمیر پوٹن کے بلا جواز کسی جمہوری ملک پر حملہ کرنے کے فیصلے کو ناکامی سمجھا جائے گا۔

 تصویری خاکے میں جو بائیڈن کھڑے ہیں اور پس منظر میں کملا ہیرس اور ایک تحریر دکھائی دے رہی ہے۔ (Graphic: State Dept./M. Gregory. Photo: © Saul Loeb/AP Images)
(State Dept./M. Gregory)

بائیڈن نے کہا، ” یوکرین پر پوٹن کا تازہ ترین حملہ سوچا سمجھا اور قطعی طور پر بلااشتعال ہے۔ انہوں ںے سفارت کاری کی متواتر کوششوں کو مسترد کیا۔ ان کا خیال تھا کہ مغرب اور نیٹو خاموش رہیں گے۔ انہوں نے سوچا کہ وہ ہمیں اندرون ملک تقسیم کر سکیں گے۔ تاہم پوٹن غلطی پر تھے۔ ہم تیار ہیں۔ ہم متحد ہیں۔”

 تصویری خاکے میں جو بائیڈن، سامعین میں موجود یوکرینی پرچم پکڑے ہوئے ایک آدمی اور ایک تحریر۔ (Graphic: State Dept./M. Gregory. Photo: © Saul Loeb/AP Images)
(State Dept./M. Gregory)

30 ممالک کے نیٹو اتحاد نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، یہ حملہ بے پناہ انسانی تکالیف کا باعث بنا اور اس نے تباہی مچائی ہے۔

امریکہ اور یورپی اتحادی یوکرین کو انسانی اور دفاعی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ “ہم یوکرین کے لوگوں کی مدد کرنا جاری رکھیں گے کیونکہ وہ اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں اور [ہم] ان کی تکالیف کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔”

تصویری خاکے میں جو بائیڈن اور کملا ہیرس کھڑے ہیں اور پیش منظر میں تحریر دکھائی دے رہی ہے (Graphic: State Dept./M. Gregory. Photo: © Saul Loeb/AP Images)
(State Dept./M. Gregory)

صدر نے کہا کہ یوکراینی عوام کی ہمت اور عزم دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔

“جمہوریت اور آمریت کے درمیان جنگ میں جمہوریتیں اس امتحان پر پوری اتر رہی ہیں اور دنیا واضح طور پر امن اور سلامتی کی طرفداری کر رہی ہے۔”