امریکہ کا “ویٹرنزن ڈے”: سابقہ فوجیوں کی خدمات اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن

ایک آدمی کے گلے میں تمغہ ڈالنے والے ہاتھ (© Andrew Harnik/AP Images)
(© Andrew Harnik/AP Images)

امریکی ہر سال “ویٹرنز ڈے” یعنی سابقہ فوجیوں کے دن کے موقع  پر اپنی مسلح افواج کے اراکین کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اوپر تصویر میں دکھائے گئے ایک سابقہ فوجی، ریمیجیو “رے” کاباکار اس کی ایک مثال ہیں۔

کاباکار نے جنرل ڈگلس میکارتھر کی زیر کمان امریکی فوج کے ایک یونٹ میں خدمات انجام دیں اور انہیں دوسری عالمی جنگ کے دیگر فلپائنی نژاد امریکیوں کی طرح گو کہ تاخیر سے مگر 2017 میں “کانگریشنل گولڈ میڈل” دیا گیا۔

اوپر کاباکار کو 11 نومبر 2021 کو واشنگٹن میں دوسری عالمی جنگ کی یادگار میں سابقہ فوجیوں کی تقریب میں آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اُس وقت کاباکار کی عمر 94 برس تھی۔

سابقہ فوجیوں کے دن منعقد کی جانے والی تقریبات اور پریڈوں میں امریکہ کے اُن سابقہ فوجیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جن کی خدمات نے امریکہ کو محفوظ رکھا اور اس کی آزادیوں اور اقدار کا دفاع کیا۔